کوئٹہ ، مسلح افراد کی فائرنگ سائیکل سوار ہلاک سمیت کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

مستونگ ، ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد ، ڈیرہ میں ریلوے لائن عبور کرتے جان کی بازی ہارگیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:33

کوئٹہ ، مسلح افراد کی فائرنگ سائیکل سوار ہلاک سمیت کرنٹ لگنے سے نوجوان ..
کو ئٹہ /مستونگ /ڈیرہ مراد جمالی/دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،مستونگ ،ڈیرہ مراد جمالی اور دکی میں پیش آنے والے مختلف واقعات اور حادثات میں 4افراد جاںبحق جبکہ 2زخمی ہوگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے کرانی روڈ اتحاد کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سائیکل سوار محمد آصف جان کی بازی ہارگیا جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے بتایاجارہاہے کہ مذکورہ نوجوان جوس کی دکان میں محنت مزدور کرتاتھا ادھر پشتون باغ کے علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان امین اللہ جاںبحق ہوگیاہے جن کی لاش کو بی ایم سی ہسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مستونگ سے پولیس نے ایک شخص کی لاش برآمدکی ہے جس سے گولیاں مار کرقتل کردیاگیاہے مقتول کی لاش کو شناخت اور ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ،مزید کارروائی جاری ہے ۔دریںاثناء ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے جعفرایکسپریس کی زد میں آکر نظر محمد سولنگی جان کی بازی ہارگیاہے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیاہے ۔

علاوہ ازیں ضلع دکی میں کانوں میں پیش آنے والے حادثات کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا مٹی کا تودہ گرنے سے موسیٰ کلیم نامی کانکن شدیدزخمی ہوگیا جس سے علاج کیلئے کوئٹہ ریفرکردیا گیاہے واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دکی کے کانوں میں پیش آنے والے حادثات کے دوران متعدد کانکن جان کی بازی ہارچکے ہیں بلکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔دریں اثناء کے کلی محمد حسنی میں معمولی تکرار پر چاقووں کے وار سے نوجوان شدیدزخمی ہوگیاہے جس سے تشویشناک حال ت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے س اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔