اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور فاسٹ یونیورسٹی کا صنعتی شعبے میں مشترکہ ریسرچ منصوبے شروع کرنے پر اتفاق
جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:53
(جاری ہے)
طلبا اس بارے میں تحقیق کریں گے کہ سی پیک منصوبے کے تحت پورے ملک میں کل کتنے سپیشل اکنامک زونز قائم کئے جائیں گے، ان زونز میں کس قسم کی صنعتیں لگائی جائیں گی اور ان زونز میں سرمایہ کاری کرنے پر چین و پاکستان کے سرمایہ کاروں کو کیا مراعات فراہم کی جائیں گی۔
وہ اس بارے میں بھی تحقیق کریں گے کہ سی پیک اسپیشل اکنامک زونز میں صنعتیں لگانے کا طریقہ کار کیا ہو گا اور ملکی و بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے پر کیا خاص مراعات فراہم کی جائیں گے۔طلبا اس بارے میں بھی تحقیق کریں گے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے سی پیک کے تحت بننے والے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کیلئے کیا معاہدات کئے ہوئے ہیں ۔ وہ معلومات میں کمی کا بھی جائزہ لیں گے اور سی پیک منصوبوں کے معاہدات کے بارے میں درست ڈیٹا و معلومات حاصل کرنے کے بارے میں بھی تحقیق کریں گے۔ طلبا اس بارے میں بھی تحقیق کریں گے کہ چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے جو رقم لگائی ہے اس کی واپس ادائیگی کب اور کتنے عرصے میں کی جائے گی اور کیا اس رقم میں کوئی گرانٹ بھی شامل ہے اور کتنی ہے۔ اس کے علاوہ طلبا تحقیق کریں گے کہ کتنے انٹرنیشنل سرمایہ کار اورممالک سی پیک میں حصہ لیں گے اور کن شعبوں میں حصہ لیں گے۔ وہ یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ حکومت نے سی پیک منصوبے کے بارے میں نجی شعبے کو معلومات فراہم کرنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔طلبا سی پیک اسپیشل اکنامک زونز کے ماحول پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تحقیق کریں گے اور خاص طور پر چین کی ماحول آلودہ کرنے والی جو صنعتیں ان زونز میں آئیں گی ان کی آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت پاکستان اور ہماری ماحولیات شعبے کی ایجنسیوں نے کیا منصوبہ بندی کر رکھی ہے اس پر بھی ریسرچ کریں گے۔ سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان کی خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت میں کیا بہتری متوقع ہے، حکومت کی ایکسپورٹ پالیسی میں کیا نئی چیزیں شامل کی جائیں گی اور نئی تجارتی پالیسی برآمدات کے بہتر فروغ کیلئے کن نئے ممالک پر توجہ مرکوز کرے گی ان معاملات پر بھی طلبا ریسرچ کریں گے۔ فاسٹ یونیورسٹی کے طلبا اپنی ریسرچ رپورٹس چیمبر کو نومبر کے دوسرے ہفتے تک فراہم کیں گے۔اس موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید، سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار احمد مرزا نے کہا کہ چیمبر تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے میں مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے تا کہ ملک کیلئے پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیمبر اور فاسٹ یونیورسٹی کا باہمی اشتراک ان مقاصد کو حاصل کرنے کی طرف مثبت پیشرفت ثابت ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.