اسلام آباد پولیس، رینجرز، سیکیورٹی اداروں کا تھانہ نیلور، کوہسار کے علاقوں میں کومنگ سرچ آپریشن

چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئیں، اسلحہ برآمد کرلیا گیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:21

اسلام آباد پولیس، رینجرز، سیکیورٹی اداروں کا تھانہ نیلور، کوہسار ..
اسلامآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) اسلام آباد پولیس ،پا کستا ن رینجرز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ںنے تھا نہ نیلو ر اور کوہسار کے علاقوں گو گینہ تلہاڑ ، درکا لہ اور گر دو نو اح میں کو منگ سر چ آ پر یشن ، گھر گھر تلا شی لی، دوران سر چ آ پر یشن چار مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں گئیں ، سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہاہے کہ سر چ آ پر یشن کا مقصدسکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے،تما م ایس ایچ اوز جہا ں کہیں بھی مشکو ک سر گر می نظر آ ئے فوری طور پر سر چ آ پر یشن کیا جا ئے اور تما م علا قوں کی مکمل چھا ن بین کی جا ئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر زاور سیکو ر ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ نیلور ، تھا نہ کو ہسار کے علا قوں گو گینہ ، درکا لہ اور گردو نواح میںسر چ آ پر یشن کیا، اس سر چ آ پر یشن میں ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ ، ایس پی رورل ڈاکٹر سید تنو یر مصطفی کی زیر نگر انی تھا نہ کو ہسار اور تھا نہ نیلورو اسلام آ باد پولیس کے افسران جو انوں ، پا کستا ن رینجر ز اور سیکو ر ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے حصہ لیا، سر چ آپر یشن کے دوران 04مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں گئیں ،دوران سرچ آ پر یشن 12بو ر رائفلیں دو عدد ، 02عدد پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد ہو ئے جن کے متعلق تحقیقات عمل میں لا ئی جا رہی ہے، دوران سر چ آ پر یشن 95گھر وں اور 175افراد کو موقع پر ہی چیک کیا گیا ، ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد سا جد کیا نی کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دکی سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :