ساہیوال، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ نوجوان جاں بحق

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:33

ساہیوال، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ نوجوان جاں بحق
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بوہڑ والا چوک دیپال پور بازار میں دِن دیہاڑے قتل کی لرزہ خیز واردات نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ایک نوجوان ہلاک ایک زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ ایک نوجوان ندیم اپنے ساتھی ریحان کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا کہ اسی اثنائ میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان آئے جنہوں نے ٹارگٹ کر کے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں ندیم ہلاک ریحان زخمی ہوگیا قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :