حافظ آباد کے نواحی گا?ں ٹھٹھی بہلول پور کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 12سالہ بچہ جاں بحق

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) حافظ آباد کے نواحی گا?ں ٹھٹھی بہلول پور کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر۔ 12سالہ بچہ جاں بحق، دو افراد شدید ذخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسن علی ولد محمد اشرف اپنی عزیزہ معروف بی بی اور بارہ سالہ ابوہریرہ ولد ضیغم عباس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ ٹھٹھی بہلو ل پور کے قریب مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتارٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں بارہ سالہ ابوہریرہ موقع پر جاں بحق جبکہ حسن علی اور معروف بی بی شدید ذخمی ہوگئے جبکہ ٹریکٹر کا ڈرائیو رموقع سے فرار ہوگیا۔ ذخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :