سرگودھا ،مختلف حادثات میں چار سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) مختلف حادثات میں چار سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر90 جنوبی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا اور اس کی نعش چک 94 جنوبی روڈ نہرمیںپھینک دی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

جسے سفاک قاتلوں نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیااور اسکی نعش کو غائب کرنے کیلئے گہرے پانی میںپھنک دی جو نہر کی پٹڑی سے ملی ہے۔ دریں اثنائ سرگودھا لاہور روڈ پر چھنی محمد قاضی کے قریب سرگودھا سے لاہور جانے والی مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار محمد یار نامی شخص کو ٹکر مار کر کچل دیا۔ جو بری طرح زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں عالم والا کے قریب چار سالہ بچہ شہران نہر کے کنارے کھیلتے ہوئے اچانک نہر میں گر کر ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر علاقہ کے لوگوں نے متوفی کی نعش نہر سے نکال لی۔

متعلقہ عنوان :