چوہدری اسلم قتل کیس، 2 ملزموںپر فرد جرم عائد کر دی گئی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) انسداددہشت گردی عدالت نے چوہدری اسلم قتل کیس میں دو ملزموں ظفرعرف سائیں اور عبید پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔انسداددہشت گردی عدالت میں چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے دو ملزموں ظفرعرف سائیں اور عبید پر فرد جرم عائد کی۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا اور کہا کہ ہمارا ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔ چوہدری اسلم اور دیگر کو 2 جنوری 2014 میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :