اسلام آباد، زمین کے تنازعہ پرایک گروپ کی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ دوسرے پرفائرنگ

جوابی فائرنگ کے بعدپولیس دونوں گروپوں کوتھانہ لے گئی فریقین نے درخواستیں جمع کرادیں ،تھانہ کھنہ پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کوبچانے کیلئے واقعہ سے مکرگئی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) اسلام آبادکے علاقے صنم چوک میں زمین کے تنازعہ پرایک گروپ نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ دوسرے پرفائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ کے بعدپولیس دونوں گروپوں کوتھانہ لے گئی،دونوں فریقین نے درخواستیں جمع کرادیں ،تھانہ کھنہ پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کوبچانے کیلئے واقعہ سے مکرگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ کی حدودمیں واقع صنم چوک پرگزشتہ رات زمین کے تنازعہ پردوگروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا،جس میں ایک گروپ اپنے ہمراہ 5پولیس اہلکاربھی لے آیا،معاملہ بگڑنے پرپولیس نے دونوں گروپوں کے افرادکوگرفتارکرلیا۔

دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف تھانہ کھنہ میں درخواستیں دائرکردیں۔تاہم اپنے پیٹی بھائیوں کوبچانے کیلئے تھانہ کھنہ پولیس واقع سے مکرگئی ہے ،تھانہ کھنہ پولیس کاکہناہے کہ ایساکوئی واقعہ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ دونوں گروپوں میں اسلام آبادکے علاقے چراہ میں دو کنال اراضی کاتنازعہ چل رہاہے ،جس کی وجہ سے صنم چوک پرآج دونوں گروپوں میں تصادم ہواتھا،ایک گروپ کے راجہ مظہرنامی شخص کاہے جس نے الزام عائدکیاہے کہ دوسراگروپ اپنے ہمراہ۵پولیس اہلکاربھی لایاتھا،جنہوںنے ان پرفائرنگ کی تھی۔

متعلقہ عنوان :