شمالی کوریا امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے ’انتہائی قریب ہے ،ْ سی آئی اے

امریکی پالیسی کے تناظر میں اس مقصد کو حاصل کرنے کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ،ْ مائیک پومیے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:59

شمالی کوریا امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے ’انتہائی قریب ہے ،ْ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومیے نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ کو جوہری میزائل سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قریب ہے۔انھوں نے زور دیا کہ واشنگٹن اب بھی سفارتکاری اور پابندیوں کو ترجیح دیگاتاہم ان کا کہنا تھا کہ عسکری قوت کے استعمال کا آپشن بھی موجود رہے گا۔

(جاری ہے)

تھنک ٹینک فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا امریکہ کو نشانہ بنانے کی (جوہری صلاحیت) حاصل کرنے کے قریب ہے اور امریکی پالیسی کے تناظر میں اس مقصد کو حاصل کرنے کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اب یہ سوچنے کی بات ہے کہ ہم انھیں روکنے کے لیے کیا حتمی قدم اٹھائیں۔مائیک پاؤمپے نے خبردار کیا کہ پیانگ یانگ اس قدر تیزی سے میزائل مہارت بڑھا رہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کیلئے یہ یقین دہانی مشکل ہے کہ وہ کب کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :