لاہور، صارف کونسل اور عدالتوں کے گریڈ 15سے 17کے ملازمین کی مستقلی کے لیے درخواستوں پر حکومت پنجاب و دیگر فریقین کو حتمی بحث کے لیے 24 اکتوبر تک طلب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے صارف کونسل اور عدالتوں کے گریڈ 15سے 17کے ملازمین کی مستقلی کے لیے درخواستوں پر حکومت پنجاب و دیگر فریقین کو حتمی بحث کے لیے 24 اکتوبر تک طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شاہد عباس سمیت چالیس افسران کی درخواستوں سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی کے دور حکومت میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے صوبے میں صارف کونسل بنائی اور اور اسی ایکٹ کے تحت صوبے بھر میں صارف عدالتیں قائم کی گئیں اور اس قانون کے تحت درخواست گزاروں کو دو ہزار چھ میں صارف کونسل اور صارف عدالتوں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، رجسٹرارز اور پی ایس کے عہدوں پر بھرتی کرکے تعینات کیا گیا، حکومت نے گریڈ 14تک کے ملازمین کو مستقل کردیا ہے، لیکن گریڈ 14سے اوپر کے ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا رہا، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت حکومت پنجاب کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :