اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور فاسٹ یونیورسٹی کا مشترکہ ریسرچ پراجیکٹس کرنے پر اتفاق،فاسٹ یونیورسٹی کے طلبا سی پیک منصوبے کے تحت بننے والے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری اور اس کے معیشت پر اثرات پر ریسرچ کریں گے
جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:02
(جاری ہے)
وہ اس بارے میں بھی تحقیق کریں گے کہ سی پیک اسپیشل اکنامک زونز میں صنعتیں لگانے کا طریقہ کار کیا ہو گا اور ملکی و بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے پر کیا خاص مراعات فراہم کی جائیں گے۔
اس کے علاوہ طلبا اس بارے میں بھی تحقیق کریں گے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے سی پیک کے تحت بننے والے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کیلئے کیا معاہدات کئے ہوئے ہیں ۔ وہ معلومات میں کمی کا بھی جائزہ لیں گے اور سی پیک منصوبوں کے معاہدات کے بارے میں درست ڈیٹا و معلومات حاصل کرنے کے بارے میں بھی تحقیق کریں گے۔ طلبا اس بارے میں بھی تحقیق کریں گے کہ چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے جو رقم لگائی ہے اس کی واپس ادائیگی کب اور کتنے عرصے میں کی جائے گی اور کیا اس رقم میں کوئی گرانٹ بھی شامل ہے اور کتنی ہے۔ اس کے علاوہ طلبا تحقیق کریں گے کہ کتنے انٹرنیشنل سرمایہ کار اورممالک سی پیک میں حصہ لیں گے اور کن شعبوں میں حصہ لیں گے۔ وہ یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ حکومت نے سی پیک منصوبے کے بارے میں نجی شعبے کو معلومات فراہم کرنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔طلبا سی پیک اسپیشل اکنامک زونز کے ماحول پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تحقیق کریں گے اور خاص طور پر چین کی ماحول آلودہ کرنے والی جو صنعتیں ان زونز میں آئیں گی ان کی آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت پاکستان اور ہماری ماحولیات شعبے کی ایجنسیوں نے کیا منصوبہ بندی کر رکھی ہے اس پر بھی ریسرچ کریں گے۔ سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان کی خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت میں کیا بہتری متوقع ہے، حکومت کی ایکسپورٹ پالیسی میں کیا نئی چیزیں شامل کی جائیں گی اور نئی تجارتی پالیسی برآمدات کے بہتر فروغ کیلئے کن نئے ممالک پر توجہ مرکوز کرے گی ان معاملات پر بھی طلبا ریسرچ کریں گے۔ فاسٹ یونیورسٹی کے طلبا اپنی ریسرچ رپورٹس چیمبر کو نومبر کے دوسرے ہفتے تک فراہم کیں گے۔اس موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید، سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار احمد مرزا نے کہا کہ چیمبر تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے میں مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے تا کہ ملک کیلئے پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیمبر اور فاسٹ یونیورسٹی کا باہمی اشتراک ان مقاصد کو حاصل کرنے کی طرف مثبت پیش رفت ثابت ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.