پاکستان میں فائیوجی سروس لانچ کرنے کی تیاریاں شروع

وزار ت آئی ٹی کی فریم ورک کے لئے پی ٹی اے کوہدایات جاری

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:36

پاکستان میں فائیوجی سروس لانچ کرنے کی تیاریاں شروع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان میں تھری جی اورفورجی کی کامیابی کے بعدفائیوجی سروس لانچ کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالو جی نے فائیوجی سروس کے فریم ورک کے لئے پی ٹی اے کوہدایات جاری کردیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے فائیوجی کیلئے پالیسی ڈاریکٹورکی منظوری بھی دیدی ہے ،پی ٹی اے فریم ورک مکمل کرنے کے بعدمحدودپیمانے پرفائیوجی کی آزمائیشی لانچنگ لے گا،پاکستان میں اس قت تھری جی ،فورجی کے صارفین کی تعدادچارکروڑسے زائدہوچکی ہے ،فائیوجی کی لانچنگ کے بعدپاکستان فائیوجی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے چندممالک میں شامل ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :