Live Updates

عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں،ان کا اعترافی بیان اس کا واضح ثبوت ہیں،وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 00:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ غیر ملکی فنڈنگ کی کرپشن پر عمران خان کے اعترافی بیان اس کا واضح ثبوت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے عدالت میں یہ اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کی طرف نیازی سروسز کی رقم واجب الادا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کا بھی احتساب ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے اعترافی بیانات کی وجہ سے وہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے لیکن انہیں نااہل ایک اقامے پر کیا گیا، انہوں نے محمد نواز شریف کی نااہلی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف ایک بڑی سازش قرار دیا اور کہا کہ وہ بہت جلد اس پر ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

دانیال عزیز کا مذید کہنا تھا کہ محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ محمد اسحاق دار کا نام پاناما پیپرز میں موجود نہیں، پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ انصاف ہونا چاہیئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات