سعودی ولی عہد کا فلاحی تنظیموں کو 50 لاکھ ریال کا عطیہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 11:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ذاتی جیب سے حائل کے علاقے میں فلاحی شعبے میں سرگرم تنظیموں کو 50 لاکھ ریال کی رقم عطیہ کی ۔

(جاری ہے)

عرب خبررساں ادارے کے مطابق حائل گورنری میں فلاحی اداروں کو دی گئی رقم شہزادہ سلمان کے سپورٹ پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت وہ پورے ملک میں شہری بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کو عطیات دے رہے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم حائل کی 3 فلاحی تنظیموں کے ذریعے علاقے کے 4 ہزار 152 افراد تک پہنچائی جائے گی۔ اس رقم سے یتیم بچوں کی کفالت، معاشی طور پر کمزور نوجوانوں کی شادی بیاہ میں مدد اور معذور افراد میں خرچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے ان دنوں ملکت کے 6 علاقوں میں مجموعی طور پر 18 ملین ریال امدادی رقوم جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :