معاشرے کو چوروں، لٹیروں اور دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں،شہباز شریف

مزید پانچ اضلاع میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، پنجاب پولیس صوبے میں امن کے قیام کیلئے پرعزم ہے،پولیس جوانوں کو بہترین تربیت دلوائی گئی ،ڈولفن فورس کا امیج بہتربنانے میں جوان اپنا کردارادا کریں گے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا ولفن اسکواڈ کی پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس صوبے میں امن کے قیام کیلئے پرعزم ہے ، ہم معاشرے کو چوروں، لٹیروں اور دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہیں،پولیس کے جوانوں کو بہترین تربیت دلوائی گئی ہے،ڈولفن فورس کا امیج بہتربنانے میں جوان اپنا کردارادا کریں گے۔ ہفتہ کو لاہور پولیس سینٹر چوہنگ میں ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں کی پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ڈولفن فورس کا آئیڈیا ترکی سے لیا اور اس سلسلے میں ترک حکومت نے بھرپور مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے،یہی وجہ ہے کہ پنجاب پولیس کا امیج نکھارنے میں ڈولفن فورس کا کردارکلیدی حثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ڈولفن فورس خود کو اہل ثابت کرے اور حسن سلوک سے عوام کا دل جیتے،یقین ہیکہ ڈولفن فورس کے اہلکار عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈولفن فورس کا امیج بہتربنانیمیں جوان اپناکردارادا کریں، ڈولفنز خود کواہل ثابت کریں اورحسن سلوک سے عوام کا دل جیتیں، حکومت فنڈز اس لییخرچ کرتی ہے تاکہ عوام کوبہترین ماحول ملے، لاہورمیں ڈولفن فورس کی لانچنگ ہوچکی، اب باقی شہروں میں بھی جانا ہے جبکہ چور لٹیروں سے پنجاب کومکمل پاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :