سینئر اداکار جاوید کوڈو کی حالت میں مزید بہتری ،سرکاری سطح پر علاج کروانے پر پنجاب حکومت کا شکریہ

ہدایتکار قیصر جاوید ، خالد معین بٹ ، نسیم وکی ، محمد نعیم سمیت دیگر اداکاروں نے ہسپتال میں انکی عیادت کی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:21

سینئر اداکار جاوید کوڈو کی حالت میں مزید بہتری ،سرکاری سطح پر علاج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) سینئر اداکار جاوید کوڈو کی حالت میں مزید بہتری آگئی اور انہوں نے سرکاری سطح پر علاج کروانے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ، ہدایتکار قیصر جاوید ، خالد معین بٹ ، نسیم وکی ، محمد نعیم سمیت دیگر اداکاروں نے ہسپتال میں انکی عیادت کی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکار جاوید کوڈو جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر ان کا بہترین علاج کیا جا رہا ہے اور ڈاکٹروں نے ان کی انتڑیوں کو صاف کیا ، اب ان کی حالت قدرے بہتر ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز جاوید کوڈو کے ساتھی فنکاروں ہدایتکار قیصر جاوید ، خالد معین بٹ ، نسیم وکی ، محمد نعیم سمیت دیگر نے ان کی عیادت کی اور ان سے خوش گپیاں کرتے رہے۔ اس موقع پر جاوید کوڈو نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پر میرا علاج معالجہ کروا کے فنکار دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ انہوںنے اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں تاکہ واپس آکر ان کے چہروں پر دوبارہ سے مسکراہٹیں بکھیر سکوں۔

متعلقہ عنوان :