کپاس کو سفید مکھی سے بچانے کی حکمت عملی پر کام جاری، پنجاب میں کپاس خطر ناک کیڑوں سے محفوظ
سفید مکھی کی 10سے 12نسلیںمکمل ہوتی ہیں،سفید مکھی کے میزبان پودوں کی 500سے زائد اقسام موجودہیں
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:40
(جاری ہے)
اس کے بچے بیضوی شکل کے ہوتے ہیں جن کا رنگ زرد سے سبزی مائل ہوتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مادہ سفید مکھی ایک ایک کرکے تقریباًً110 انڈے پتوں کی نچلی سطح پر دیتی ہے۔
اس مکھی کی3سے 5دن میں بچے انڈوں سے نکل آتے ہیں ۔ بچے 8سی14دن میں کویا بن جاتے ہیں۔ کویا 2 سے 8 دن میں بالغ مکھی بن جاتی ہے اور بالغ مکھی 2سے 5دن زندہ رہتی ہے ۔ سفید مکھی کم ازکم 1.5 دن میں اپنا دوران زندگی مکمل کر لیتی ہے اور ایک سال میں سفید مکھی کی 10سے 12نسلیںمکمل ہوتی ہیں ۔سفید مکھی کے میزبان پودوں کی 500سے زائد اقسام ہیں جن میں کپا س کے علاوہ سفید مکھی سورج مکھی، گوبھی ، مونگ ، ٹماٹر، گھیاکدو ،جڑی بوٹیوں اور باغات کے پودوں پر بھی حملہ کرتی ہے۔سفید مکھی کا حملہ خشک موسم میں زیادہ ہوتا ہے۔ بالغ اور بچے پتے کی نچلی سطح سے رس چوستے ہیں اور ایک لیس دار مادہ خارج کرتے ہیں جس پرپھپھوندی لگنے سے پتے سیاہ ہوجاتے ہیں اس طرح پودوں میں خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے ۔ پودا کمزور ہوجاتا ہے اور پتے مُرجھا کر سوکھ جاتے ہیں۔5بالغ یا بچہ یا دونوں فی پتا ۔کاشتکارسفید مکھی کے انسداد کے لیے سفید مکھی کے متبادل میزبان پودوں کو کپاس کے کھیتوں کے قریب کاشت نہ کریں۔جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کریں۔ بالغ اور بچے بیک وقت فصل پر موجود ہوں تو سپرے کیلئے ایسی زہر کا انتخاب کریں جو ان ودنوں کے خلاف موثر ہو۔ پیلے چپکنے والے پھندے استعمال کریں۔فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔پائری پراکسی فن10.8 ای سی 400 ملی لٹر فی ایکڑ یا بیپر وفیزن 25 ڈبلیو پی 600 گرام فی ایکڑیااسیٹامپرڈ 20 فی صد ایس پی 125گرام100 سے 120 لٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.