مصر ، پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان مقابلہ،

35 16 افسران سمیت اہلکار ہلاک،4 پولیس افسر، 4 عسکریت پسند زخمی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 13:57

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) مصر میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان مقابلے میں16 افسران سمیت 35 اہلکار ہلاک ،4 پولیس افسر، 4 عسکریت پسند زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے صوبہ غیزہ میں چھاپے کے دوران پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان مقابلے میں فائرنگ سے 35 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

مصری حکام کے مطابق پولیس نے قاہرہ سے 135 کلو میٹر دور صوبہ غیزہ کے علاقے الوحت البحریہ کے ایک مکان میں 8 مشتبہ افراد کے متعلق اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا، اسی دوران عسکریت پسندوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ میں 35 اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں 16 افسران بھی شامل ہیں جب کہ 4 پولیس افسر اور 4 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مصری وزارت داخلہ کے مطابق مقابلے میں متعدد عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔