انٹرکانٹی نینٹل کپ، افغانستان نے چار روزہ میچ میں ہانگ کانگ کو اننگز اور 173 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 14:15

مانگ کاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ، افغانستان نے چار روزہ میچ میں ہانگ کانگ کو بآسانی اننگز اور 173 رنز سے شکست دے دی۔ ہفتہ کو میچ کے دوسرے روز افغانستان نے اپنی پہلی اننگز 323 رنز کی برتری کے ساتھ 465 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ کپتان اصغر سٹینکزئی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 125 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

محمد نبی اور رحمت شاہ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ہانگ کانگ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 150 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اس طرح اسے اننگز اور 173 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انشومان رتھ 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ظاہر خان نے چار جبکہ دولت زدران، راشد خان اور محمد نبی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ کی ٹیم پہلی اننگز میں 142 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :