سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کی وجہ پولیس کی سستی تھی،

سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی اعلی معیارکی سیکیورٹی فراہم کریں گے،آئی جی پنجاب عارف نواز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:07

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کی وجہ پولیس کی سستی تھی،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) آئی جی پنجاب عارف نواز کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم پر حملہ پولیس کی سستی کی وجہ سے ہوا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملہ پولیس کی سستی کی وجہ سے ہوا تھا تاہم اب پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی کے حوالے انتظامات جاری ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2 سال سے کرکٹ ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی اعلی معیارکی سیکیورٹی فراہم کریں گے۔کراچی میں خواتین پر حملوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں چھرا گروپ کی گرفتاری کے لیے ہرممکن مدد کو تیارہیں جب کہ پنجاب میں چھرا گروپ کا کوئی وجود نہیں۔

متعلقہ عنوان :