پی ٹی سی ایل وینگل آزادکشمیر میں صارفین کیلئے وبال جان بن گئی

موثر حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کی ناقص سروس اور صارفین کو مختلف پیکج کے نام سے لوٹنے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:40

ہٹیاںبالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) پی ٹی سی ایل وینگل آزادکشمیر میں صارفین کیلئے وبال جان بن گئی،ٴْ موثر حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کی ناقص سروس اور صارفین کو مختلف پیکج کے نام سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے آزادکشمیر کی عوام کو ڈبل والیوم کا لالچ دے کر وینگلز کی فروخت اپنی حد سے زیادہ کردی ہے، پی ٹی سی ایل وینگل کی جانب سی1250روپے 20GBگزشتہ چھے ماہ سے دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے مگر پی ٹی سی ایل وینگل 4Gکی افتتاخ وزیر اعظم آزادکشمیر اور وزیر ِ تعلیم آزادکشمیر نے کی جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے پی ٹی سی ایل وینگل کو نمبر ون انٹرنیٹ سروس اقرار دے کر پی ٹی سی ایل وینگل کا بلڈ پریشر بلندیوں پر پہنچا دیا، وہاں انتظامیہ نے صارفین کو تنگ کرنے کیلئے سینکڑوں وینگلیں بند کردی جن کی وجہ ڈبل والیوم کے تحت دی جانے والی آفر بند کرکے یومیہ لاکھوں روپے کمالئے وہاں انٹرنیٹ کی ناقص سروس کے تحت صارفینوں کو تنگ کرنے کے علاوہ بھاری پیکج میں سے بھی کٹوتی کی جاتی ہے جس کیلئے اگر 1218پر کال کریں تو وہاں پر تعینات عملہ جو کہ نا تجربہ کار اور عوام کو لوٹنے کیلئے بٹھایا گیا ہے وہ صارفین کی مشکلات حل کرنے کے بجائے اپنی تجویز دے کر ہیلپ لائن کی آڑ میں 50سے 100روپے کی کٹوتی کر لیتے ہیں جو کہ ایک سروے کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت ایک دن میں کروڑوں روپے کما لیتے ہیں وہاں پی ٹی سی ایل وینگل کی دوسری ہیلپ لائن پر بھی یہی صورتِ حال ہے اور فرنچائز پر بھی نہ تجربہ کار عملہ صارفین کو بہتر سہولت فراہم نہیں کرسکتا جس پر آزادکشمیر کی عوام نے پی ٹی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی سی ایل وینگل کی سروس آزادکشمیر سے بند کرکے ایس ای او کے تحت جو کہ ایس کام کی 4Gسروس کا انعقاد ہوگیا ہے وینگل کا اہتمام کریں عوام کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے اگر اپناقبلہ درست نہ کیا تو عوام پی ٹی سی ایل وینگل کا مکمل بائیکارٹ کرکے فانچائزوں کے باہر وینگلوں کو آگ لگائی گی، جس کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی سی ایل وینگل انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :