پنجاب فوڈاتھارٹی:ناقص شہد،ہربل ادویات اورمعجون فراہم کرنیوالی معروف ہربل فیکٹری سیل
ساڑھے چار ہزار کلو مربے، 6 ہزار کلو ناقص، گلے سڑے پھل، 3 ہزار کلو ناقص شہد پکڑا گیا،ہجویری ٹاون میں ماڈرن فوڈ ساس پروڈکشن یونٹ کو بھی سیل کردیا۔اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدر
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:58
(جاری ہے)
ہجویری ٹاون میں ماڈرن فوڈ ساس پروڈکشن یونٹ کو بھی سیل کر دیا گیا۔
2800 کلو ناقص، ملاوٹ ذدہ، مضر صحت اجزاء سے تیار کردہ کیچپ تلف کر دیا گیا۔ کیچپ کی تیاری میں سٹارچ، فلیور، سکرین اور دیگر کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔علاوہ ازیں بابر بلاک نیو گارڈن ٹاؤن میں واقع لال قلعہ، سر کار گڑیا بازار میں واقع مہر پان شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات گندے برتن دھونے والا ایریا،نوفوڈلائسنس،کیڑ ے مکوڑوں کی مو جودگی اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نا کر نے کی بنا پر سیل کر دیاگیامزید برآں لدھر پنڈ بیدیاں روڈ مالموں سویٹس اینڈ بیکرزکو 10,000،فیصلے دیوان ملک شاپ کو 2,000، فرائے چکس مسلم ٹاؤ ن موڑ کو 5,000،خان چکن بروسٹ اسلام پورہ کو 3,000/-،چکن ان فاسٹ فوڈ کو 4,000،بگ بائٹ کو فاسٹ فو ڈ کو 4,000، ریلوے روڈ راؤ نڈ میں واقع ریڈ چلی کو 21,500،مین بازاررائیونڈ میں واقع چمن سویٹ اینڈبیکرزکو10,000،حیدرروڈٹاؤن شپ میں واقع سلمان جوس کورنر3,000اورشیرکوٹ لاثانی کوزی حلیم کو 8,000کے جرمانے کئے گئے۔پنجا ب فوڈ اتھا رٹی قصور کی ٹیم نے پھول نگر پتوکی میں کا روائی کرتے ہوئے رانا پان شاپ اور رمضان سویٹس کو ناقص صفائی، ممنوع اور غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت پر جرمانہ کیا۔بعد ازاں سمیر ٹریڈرز، وارث کریانہ سٹور، صابر کریانہ سٹور، سپائسی فوڈز، مشتاق کریانہ سٹور، ملک غلام محمد کریانہ سٹور اور افضل آئس فیکٹری کو ناقص صفائی، ملازمین کی میڈیکل نہ ہونے، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور کھانے کی اشیاء کھلی رکھنے پر تحریری نوٹس جا ری کیے گئے ۔جبکہ بیگی پان شاپ، علی حسن پان شاپ، اعظم پان شاپ اور راشد پان شاپ کوصفائی اور معیار بہتر کرنے کی ہدا یا ت جا ری کی گئیں۔ رانا پان شاپ کو 13000، رمضان سویٹس کو10000جبکہ100ساشے گٹکا، 1کلو گرام مٹھائی،250گرام کھلا رنگ موقع پر تلف کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.