Live Updates

پنجاب میں صحت کے شعبہ کا ستیہ ناس کر دیا گیا ،

جس ترقی کے دعوے کیے جاتے ہیں وہ دوربین سے بھی نظر نہیں آ رہے‘اعجاز چوہدری عدم سہولتوں ،عملے کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے مائیں ہسپتالوں کے باہر بچے جنم دینے پر مجبور ہو چکی ہیںجو بیڈ گورنس کا منہ بولتا ثبو ت ہے اپنی رہائشگاہ پر تقریب سے خطاب ، این اے 127کی معروف اقلیتی شخصیات کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ایک خوبصورت گلدستہ ہے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے ، اقلیتیں پاکستان کی برابر کی شہری ہے ،اقتدا ر میں آنے والی تمام حکومتوں نے ہمیشہ اقلیتوں سے ووٹ تو لیے لیکن انہیں حقوق نہیں دیئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر این اے 127کے اقلیتی رہنمائوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ این اے 127کی معروف اقلیتی شخصیات ڈاکٹر بشپ ڈنیل نواب ، بشب ریونڈر جان سندھو، چوہدری بائو،یونس صدر، پاسٹر ابی سلوم،نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان اور عمران خان اور اعجاز احمد چوہدری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیاض بھٹی ، علائو الدین، ندیم شاکر کھو کھر، اسلم کامی بھٹہ، مبارک آفتاب گل، اسحاق گل، سلامت آفتاب گل، شاہین آفتاب، سلیم گل ، فاروق شاہ اور اشتیا ق ملک سمیت بڑی تعداد میں اقلیتی رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے پی ٹی آئی ملک میں انصاف کی حکمرانی قائم ہونے تک اپنی پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے ، شہباز شریف نے نا اہلی ، ناکامی اور کرپشن کے سابقہ حکومتوںکے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہے ، انہوں نے کہا کہ نا اہل اور بے حس حکمران جس ترقی کا صبح و شام ڈھنونڈرا پیٹتے ہے وہ تو دوربین سے بھی نظر نہیں آ رہی لاہور سمیت صوبے بھر میں ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت ابتر ہو چکی ہے ، صوبے پنجاب میں جنگل کا قانون ہے ، کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے صوبے میں ، مائیں صحت کی عدم سہولتوں، حکمرانوں کی بے حسی اور عملے کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے ہسپتالوں کے باہر بچے جنم دینے پر مجبور ہے ، حکمرانوں کا سر درد کا بھی علاج لندن میں ہوتا ہے ، شہباز شریف کو شرم سے ڈوب مر جانا چاہیے یہ پنجاب حکومت اور محکمہ صحت نے بد انتظامی کی انتہا ہے پنجاب کے نوٹس اعلیٰ نے صرف کسی اہم مسئلے پر نوٹس لینے کا ڈرامہ رچا رکھا ہے ، عملی طور پر کچھ بھی ایکشن نہیں کیا جاتا ، انہوں نے کہا کہ حکمران احتساب کے شکنجے میں آ چکے ہے انہیں لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا ، نواز اور زرداری مافیا نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہے ملک اور قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب پوری قوم کی دل کی آواز بن چکا ہے ڈکیت حکمران جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہے شور مچانے اور سازشیں کرنے والے حکمران ٹولہ کو سامنے جیل نظر آ رہی ہے ،کٹ پتلی حکومت ملک اور قوم کے بجائے چور حکمران شریف خاندان کی ترجمان بنی ہوئی ہے وقت کے طاقت ور مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے سے ملک میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے ، چور ٹولے کی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات