سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کا ایک اہم حصہ ہے اس سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے تصور کی عکاسی ہوتی ہے، منصوبہ سے مشترکہ مستقبل کے حامل سماج کی تعمیر کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کا ویژن دکھایا گیا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد پر پیغام

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:22

سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کا ایک اہم حصہ ہے اس سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے تصور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے ک سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا ایک اہم حصہ ہے اس سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے تصور کی عکاسی ہوتی ہے، منصوبہ سے مشترکہ مستقبل کے حامل سماج کی تعمیر کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کا ویژن دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے چینی انیسویں قومی کانگرس پر اپنے پیغام میں کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا ایک اہم حصہ ہے جس سے نہ صرف چین کی اقتصادی ترقی کے ثمرات کے اشتراک کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے تصور کی عکاسی ہوتی ہے بلکہ مشترکہ مستقبل کے حامل سماج کی تعمیر کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کا ویژن بھی دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :