امریکہ کی کابل سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت

امریکہ افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ،ْ ملک میں امن اور سلامتی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا ،ْامریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) امریکہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ،ْ ملک میں امن اور سلامتی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ایک بیان میں محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ حملوں کے بعد کیے گئے فوری اقدامات پر ہم افغانستان کی حکومت اور سلامتی افواج کو سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ہم حملوں میںجاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور احباب کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اِن احمقانہ اور بزدلانہ حربوں کے نتیجے میں، افغانستان کے ساتھ ہمارا عزم مزید پختہ ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اٴْن کی جانب سے ملک میں امن اور سلامتی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل اورصوبہ غور کی 2 مساجد پر ہونے ہونے والے دہشتگرد حملوں میں 73 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔