دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کراسلامی شعائر کو ختم کرنے کے عالمی دباؤ کا پارلیمنٹ کے ذریعے مقابلہ کریں، مولانا فضل الرحمن

قادیانیت کے متعلق غیر مسلم اقلیت کے قوانین کو ختم کرنیوالوں کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے، چناب نگر میں سالانہ ختم نبوت سے خطاب، وفد سے گفتگو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:21

دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کراسلامی شعائر کو ختم کرنے کے عالمی ..
تلہ گنگ / چناب نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کراسلامی شعائر کو ختم کرنے کے بین الاقوامی دباؤ کا پارلیمنٹ کے ذریعے مقابلہ کریںقادیانیت کے متعلق غیر مسلم اقلیت کے قوانین کو ختم کرنے والوں کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم کالونی چناب نگر میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب اور قبل ازیں جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعا ت چوہدری عبدالجبارتلہ گنگ،ڈاکٹر محبوب حسین جرا ح ،محمد انعام اللہ اور محمد یاسر رؤف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر یو آئی(ف) پنجاب کے صوبائی قائدین مفتی مظہر شاہ اسعدی،مفتی شاہد مسعود،مولانا محب النبی،قاری اکرم سراجی،چوہدری ضیاء الحق ،بلال میرلاہور ،حبیب اللہ چیمہ،عبدالرحمن عزیز بھی موجود تھے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں بین الاقوامی صورت حا ل کو بھی سمجھنا چاہیے مدارس اور اس کے نصاب پر دباؤ ہے آئین پاکستان اور ختم نبوت کے قانون پر بھی دباؤ ہے ہم آج بھی چاہتے ہیں کہ دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اس بین الاقوامی دباؤ کا پارلیمنٹ کے ذریعے مقابلہ کریں ختم نبوت کا پلیٹ فارم بہترین پلیٹ فارم ہے آج کے زمانہ میں طاقت کا معیار پارلیمنٹ ہے سیاسی طاقت بنا کر مقابلہ ہوتا ہے ملکی نظام چند لوگوں کے ہاتھ میں ہے انگریز ساری توانائیاں مدارس اور علما کے خلاف چلا رہا ہے امریکہ اور مغربی دنیا مدارس کے خلاف ماحول بنا کر اس کے کردار کو ختم کرنے کی کوشش میں ہیں ختم نبوت کا دشمن اس تاک میں بیٹھا ہے کہ ، قوانین ختم نبوت، قانون توہین رسالت کے ختم کردیا جائے،شعائر اسلام کے خلاف سازشیں قادیانی و استعماری ایجنڈا ہے۔

(جاری ہے)

قادیانیت کے متعلق غیر مسلم اقلیت کے قوانین کو ختم کرنے والوں کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور کیا جائے گا۔