ملیر کورٹ نے شہری کے اغوا کیس میں ایس ایس پی ملیر را ؤانوار اور ایس ایچ او سچل کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) ملیر کورٹ نے شہری کے اغوا کیس میں ایس ایس پی ملیر را ؤانوار اور ایس ایچ او سچل کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔ شہری عجب خان اور شیر خان کے اغوا سے متعلق درخواست کی سماعت ملیر کورٹ میں ہوئی جہاں عدالتی حکم پر پولیس افسر واہلکاروں پر مقدمہ درج نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ایس ایچ او سچل کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

زرینہ خاتون کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ شوہر عجب خان اور بھانجے شیر خان کو سچل پولیس زبردستی لے گئی تھی پولیس افسر انسپکٹر شعیب شیخ نے رہائی کے پیسے وصول کئے لہذا اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کیا جائے ۔عدالت نے درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی پر مقدمہ درج کرانے گئے ایس ایچ او سچل نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ایس ایچ او نے کہا کہ ایس ایس پی نے مقدمہ درج کرنے سے منع کیا ہے ۔عدالت نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ایس ایچ او سچل کو23اکتوبر کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :