جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عزم نو کنونشن (کل) ہو گا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:57

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام عزم نو کنونشن (کل) 22اکتوبر بروز اتوار کو وحدت روڈ گرائونڈ لاہور میں ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارامیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے وحدت گرائونڈ میں کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزم نو کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد اور دیگر مذہبی سیاسی قا ئد ین خطاب کریں گے جبکہ جماعت اسلامی کی مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قیادت کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعدا د شریک ہوگی۔

متعلقہ عنوان :