کابل: آرمی کیڈٹس کی بس خود کش دھماکے کا نشانہ ،15 کیڈٹس جاں بحق،4 زخمی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:06

کابل: آرمی کیڈٹس کی بس خود کش دھماکے کا نشانہ ،15 کیڈٹس جاں بحق،4 زخمی
کابل(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اکتوبر2017ء ) : افغان دارلحکومت میں خود کش دھماکا ہو گیا ہے، دھماکے میں آرمی کیڈٹس کی بس کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجہ میں 15 کیڈٹس جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ افغانستان کےدارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی کے گیٹ پردھماکا ہوگیا۔ خود کش دھماکے میں ملٹری اکیڈمی کےگیٹ پرکیڈٹس کی بس کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے میں15 کیڈٹس جاں بحق اور 4 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لےکر مشتبہ افراد کی نگرانی شروع کردی۔ جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جائے دھماکا پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کے فوری بعد حساس مقامات کی سکیورٹی الرٹ کردی گئی۔