علماء کی مسلسل جماعت اسلامی میں شمولیت نوید انقلاب ہے،مفتی امیتاز مروت

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:27

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما و مرکزی ختم نبوت کے صدرمفتی امیتاز مروت ، نے کہا ہے کہ علماء کی مسلسل جماعت اسلامی میں شمولیت نوید انقلاب ہے جماعت اسلامی پاکستان کے نظریاتی سرحدات کی مخافظ پارٹی ہے ۔علم وتحقیق کی بنیاد پر باطل قوتوں کا مقابلہ جماعت اسلامی کا حاصہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے لیے جماعت اسلامی کا ہر کارکن مال و جان کی قربانیوں سے دریغ نہیں کریگی ۔

وہ ہفتہ کو جمعیت اتحاد علماء کے صوبائی صدر و سابق ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی ،امیر جماعت اسلامی چارسدہ محمد ریاض خان ، سابق امیر مصبا ح اللہ ،مولانا عبد المستعان ،مولانا اکبر علی اورمولانا شبیر احمد نے مرکزاسلامی چارسدہ میںعلماء کرام کی جماعت اسلامی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی میں علماء کرام آزادانہ طور پر اسلام کی خدمت کریگی ۔

2018ء کے الیکشن میں جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے جبکہ دیگر پارٹیاں ذاتی مفادات کے ساتھ ساتھ امریکہ اور یورپ کے ایجنڈے پر کار فرما ہے ۔ اس موقع پر جید علماء کرام پیر طریقت شیخ الحدیث مفتی نورا لامین شبقدر ،مولانامفتی مرمسلین شبقدر،مولانا اشفاق احمد ،مولانا غفرعلی ،مولانا مفتی شاعرعلی خان ،مولانا قاری عبداللہ ، شیخ الحد یث مولانامحمد سرور عرف سوات استاد شبقدر، مولانا پیر محمد یوسف اتمانزئی ،مولانا سرور اتمانزئی ،مولانا قاری عدیل اور دیگر علماء کرام نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی چارسدہ کے پیر مسعود جان اورحاجی عبد الحکیم بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :