افغانستان میں مساجد پر حملے کی زمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی

حملہ آور ابو عمار الترکمانی نے بارودی جیکٹ عبادت گاہ میں داخل ہو کر اڑایا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:36

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) افغانستان میں مساجد پر حملے کی زمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی،حملہ آور ابو عمار الترکمانی نے بارودی جیکٹ عبادت گاہ میں داخل ہو کر اڑایا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع شیعہ مسجد پر کیا گیا حملہ اس کے ایک کارکن نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

اعلان کے مطابق حملہ آور ابو عمار الترکمانی نے بارودی جیکٹ کو عبادت گاہ میں داخل ہو کر اڑایا ۔ یاد رہے گزشتہ روز 20 اکتوبر کو کابل کی امام زماں مسجد پر کیے گئے حملے میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل تھے۔ اس سے پہلے بھی سنی انتہا پسندوں کی یہ تنظیم شیعہ مساجد پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔ رواں ہفتہ افغانستان کے لیے بہت ہی خونی رہا ہے، مختلف حملوں میں 180 سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :