کرپٹ وناکام نظام کے خاتمہ کیلئے پوری قوم میں پر عزم ہے ،فرسودہ سیاسی دھڑوں سے نجات کاوقت قریب ہے

صوبائی امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی کا بیان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:08

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ گلے سڑے ، کرپٹ اور ناکارہ،ناکام نظام کے خاتمہ کے لیے پوری قوم میں عزم نو اور آزمائے ہوئے فرسودہ سیاسی دھڑوں سے نجات کاوقت قریب ہے ،29جولائی کے جے آئی یوتھ انٹراپارٹی الیکشن میں نوجوانوں کی دلچسپی خوش آئند ہے،امرائے اضلاع وذمہ داران اپنے خاندان ورشتہ داروں سمیت جے آئی یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کے انعقاد میں اپنا بھر پور کرداراداکریں نوجوانوں کو منظم کرکے قیادت دیناچاہتے ہیں مفکر اسلام مولانا مودودی ؒوجماعت اسلامی کی طویل بین الاقوامی،قومی، دینی،سیاسی ، سماجی اور انسانی خدمات کی تاریخ ہے ۔

وہ ہفتہ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خوشحالی لانے ،امن کے قیام اور ترقی وخوشحالی کیلئے حکومت نوجوانوں کے مسائل کے حل پر توجہ دیں نوجوانوں کوباعزت روزگارمعیاری تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

(جاری ہے)

جے آئی یوتھ انٹراپارٹی الیکشن میں نوجوان فیصلہ کن کردار ادا کر سکتاہے۔ تمام سیاسی قومی جماعتیں اور قیادت طلبہ اور نوجوانوں کو جذباتی بنا کر اپنا الوسیدھاکرنے کی روش چھوڑ دیں اور حقیقی طور پر دیانت واخلاص سے نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں ۔

طلبہ ،نوجوانوں اور ملک و ملت کے مستقبل کی تعلیمی ، روزگار اور جمہوری تعمیر و ترقی کے لیے مثبت کردارادا کریں ۔ جماعت اسلامی صوبہ میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں بااختیار اور باوسائل بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ الحمداللہ یوتھ بلوچستان میں متحرک بھی ہے اور متوجہ بھی ہے نوجوان ہی کسی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔ نوجوان ہماراقیمتی اثاثہ ہیں۔

جماعت اسلامی نے ہمیشہ نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زوردیا ہے۔ملک کی نصف سے زائدآبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے مگر بدقسمتی سے حکمران ‘ان کی صحیح رہنمائی کرنے کی بجائے انہیں نظر اندازکرنے کی پالیسی اختیارکیے ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی یوتھ کا ہر نوجوان معاشرے کی عملی تصویر بن کر ابھرا ہے۔ بلوچستان میں یوتھ ممبرسازی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔نوجوانوں کو پاکستان کی سب سے بڑی یوتھ تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں ، نوجوان آئیں اور قیادت کرتے ہوئے پاکستان میں تعمیر کے قافلہ میں شامل ہوجائیں۔ بلوچستان میں بھی یوتھ کو متحرک کر کے صوبہ سے کرپٹ حکمرانوں کی اجارہ داری ختم کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :