نوجوان 29اکتوبرجے آئی یوتھ الیکشن میں بھر پور حصہ لیں، ہدایت الرحمان بلوچ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امیر صوبہ بشیراحمدماندائی نے کہا کہ نوجوان 29اکتوبرجے آئی یوتھ الیکشن میں بھر پور حصہ لیںتاکہ قوم کو دیانت دار دین قیادت قیادت میسرآسکیں۔ ناموس رسالتؐ کے تحفظ اور ختم نبوتؐ حلف نامے میں ہونے والی سازشیں کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں۔

پنجاب کے وزیر قانون کی جانب سے قادیانیوں کی حوصلہ افزائی شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے حکومت کی جانب سے ختم نبوتؐ کے حوالے سے ہونے والی سازش کو بے نقاب کیا ۔پاکستان کے 22کروڑ غیور مسلمان آنحضرتؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کاحصہ ہے اور اس سے انکار کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

منکرین ختم نبوتؐ کے ہمدرد اسلام اور پاکستان کے اسلامی تشخص کے کھلے دشمن ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران ،یوتھ کے وفودسے ملاقات اور جے آئی یوتھ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی آئینی ترمیم کروائی گئی ۔جماعت اسلامی کے ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ نے اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے حکمران جماعت کی سازش کو ناکام بنا دیا ۔

حکومت کہتی ہے کہ یہ غیردانستہ طورپرکی گئی غلطی تھی۔ کیا کافروں کو مسلمان بنانا چاہتے تھے، پاکستان کو سکولر بنا نا ان ظالم حکمرانوں کا خفیہ ایجنڈا ہے ۔ہم اسکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں انگریزوں کا قانون نہیں چلنے دیں گے ۔قادیانیوں نے ہمیشہ ملک دشمن ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی کوششیں کیں ہیں۔

انکی یہ کوششیں پاکستان کے آ ئین و قانون کے منافی ہیں۔ حکمرانوں کے مذموم عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں۔جماعت اسلامی قادیانیوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ پاکستان کی سلامتی کے لئے قادیانیوں کو اہم عہدوں سے فوری طور پر فارغ کیا جائے ۔وہ کسی بھی لمحے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ کچھ قوتیں پاکستان کی سلامتی اور اسکے اسلامی تشخص کے خلاف سرگرم ہیں انکا بروقت قلع قمع کرنا ہو گا ۔حکمرانوں کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔جماعت اسلامی کے ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ کی جانب سے اگر ختم نبوتؐ کے معاملہ کو قومی اسمبلی میں اٹھایا نہ جاتا تو کسی کو پتا بھی نہ چلتا کہ کیا سازش ہو گی ہے ۔