مکران اسپورٹس فٹبال کلب ڈی ایف اے ویسٹ کے زیراہتمام اولڈ گولی مارٹرانس لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی کیپٹن اسماعیل ومیر محمد میرا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:51

مکران اسپورٹس فٹبال کلب ڈی ایف اے ویسٹ کے زیراہتمام اولڈ گولی مارٹرانس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) مکران اسپورٹس فٹبال کلب ڈی ایف اے ویسٹ کے زیراہتمام اولڈ گولی مارٹرانس لیاری فٹبال اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی کیپٹن اسماعیل ومیر محمد میرا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے،ان میچز میں آغا خان جم خانہ،ماڑی پور گریس، شہباز گرین، شفیع الیون ملیر، ینگ بلوچ اور پاک جوہر نے فتوحات اپنے نام کرلی، ماڑی پور آذاد، کراچی ککرز، عثمانیہ اسٹار،لسبیلہ اسٹوڈنیس، ینگ تغلق اور غنی الیون شکست سے دوچار ہوئیں۔

پہلے میچ میں آغا خانہ جم خانہ اور ماڑی پور آذاد کے درمیان دلچسپ مقابلے کا فیصلہ پنالٹی ککس پر آغا خان جم خانہ کے حق میں 4-3سے ہوا۔ میچ کے آغاز میں کھیل کے 25ویں منٹ میں آغا خان جم خانہ کو عرفان نے گول کرکے 1-0کی برتری دلوادی ،پہلے ہاف کے اختتام پرآغا خان جم خانہ کی ٹیم1-0 سے جیت رہی تھی دوسرے ہاف کے شروع میں ماڑی پور آذاد کے فارڈز نے آغا خان کے گول پر حملے کئے اور44 ویں منٹ میں عزیر نے گول اسکور کرکے مقابلہ1-1 گول سے برابر کردیا۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور حملے کئے لیکن فاروڈز نے گول کے نصف درجن مواقع ضائع کردیئے۔مقررہ وقت میں مقابلہ1-1 گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر آغا خان جم خانہ نے ماڑی پور آذاد کو4-3 سے مات دیدی۔دوسرے میچ میں ماڑی پور گریس نے ایک سخت مقابلے کے بعد کراچی ککرز کو2-1 سے زیرکرنے میں کامیاب ہوگئی۔ماڑی پور گریس نے پہلے ہاف کے 20ویں منٹ میں ریاض کے گول کی بدولت 1-0کی سبقت حاصل کی۔

پہلے ہاف میں ماڑی پور گریس کو1-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں کراچی ککرز نے کھیل کے 48ویں منٹ میں حماد کے گول کی بدولت مقابلہ1-1 گول سے برابر کردیا۔ ماڑی پور گریس نے صرف آٹھ منٹ کے بعد کھیل کی56 ویں منٹ میں ریاض نے گول کرکے اپنی ٹیم کو2-1 سے سرخرو کردیا۔ تیسرے میچ میںشہباز گرین ایف سی نے عثمانیہ اسٹار کو1-0 سے مات دی پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم برتری حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی، پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے فاروڈزکوگول کے اچھے مواقع ملے لیکن غلط نشانہ بازی کی وجہ سے گول اسکور نہ کئے جاسکے۔ میچ کا فیصلہ کن گول شہباز گرین کی جانب سے 48ویں منٹ میں ابرار نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو1-0 کے اسکور سے جیت دلوادی۔چوتھے میچ میں شفیع الیون ملیر نے لسبیلہ اسٹوڈنیس کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دینے میں کامیاب رہی،مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2گول سے برابر رہا۔

پہلے ہاف میں شفیع الیون ملیر نی7 ویں منٹ میں عبداللہ کے گول کے زریعی1-0 کی برتری حاصل کی،جس کو سات منٹ کے بعد ہی لسبیلہ اسٹوڈنیس کے جبران نے 14ویں منٹ میں گول اسکور کرکے مقابلہ1-1 گول سے برابر کردیا۔پہلے ہاف کے اختتام سے قبل شفیع الیون ملیر کو 7ویں منٹ میں ثنائ اللہ نے گول بناکر سبقت کو2-1 کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام کو شفیع الیون ملیر کو 2-1کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں لسبیلہ اسٹوڈنیس نے فاروڈز نے شفیع الیون کے گول پر حملے کئے اور کھیل کے 49ویں منٹ میںصادق نے گول کرکے ایک مرتبہ پھر مقابلہ2-2 گول سے برابر کردیا۔ پنالٹی ککس پر شفیع الیون ملیر نے لسبیلہ اسٹوڈنیس کو5-4 سے ہرادیا۔پانچویں میچ میں ینگ بلوچ ایف سی نے سا?تھ کی ینگ تغلق کو باآسانی 4-0سے ٹھکانے لگادیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عزیز اور مرتضیٰ نی2,2 دو، دو گول اسکور کئے۔

پہلے ہاف کے 12ویں منٹ میں ینگ بلوچ کے عزیز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوادی۔پہلے ہاف کے اختتام پر ینگ بلوچ کی ٹیم 1-0سے جیت رہی تھی۔دوسرے ہاف میں ینگ بلوچ کھیل پر چھائی رہی اور مزید تین گول داغ کرینگ تغلق کو بے بس کرتے ہوئے سے جیت اپنے نام کی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں36 ویں منٹ عز یز نے گول کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو2-0 سے دگنا کردیا۔

میچ کا تیسرا گول39 ویں منٹ اور چوتھا گول 48ویں منٹ میں مرتضیٰ نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو4-0 سے فتح دلوادی۔ چھٹے میچ میں پاک جوہر نے غنی الیون کو3-1 سے شکست دیدی۔پاک جوہر کی طرف سے 13ویں منٹ میں طاہر نے اور15 ویں منٹ میں شاہد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو2-0 کی برتری دلوادی۔ وقفے سے غنی الیون کی جانب سے اختر نے 27ویں منٹ میں گول بناکر اسکور2-1 کردیا۔ وقفے پرپاک جوہر کی ٹیم کو2-1 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں پاک جوہر کی جانب سے تیسرا گول کھیل کے 41ویں منٹ میں عنایت نے اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 3-1سے سرخرو کردیا۔ میچ کے ریفری اختر،عبدالرشید،شوکت شہکی، اسٹنٹ ریفریز شہزاد،بابو نور،ارشاد ، میچ کمشنر غلام محمد بلیدی اور میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سمائ تھے۔ #

متعلقہ عنوان :