سی آئی اے پولیس لسبیلہ کی وندر میں کارروائی، 16جواری گرفتار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 21:54

سونمیانی وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) سی آئی اے پولیس لسبیلہ کی وندر میں کاروائی 16جواری گرفتار جوئے پر لگی رقم برآمد. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او لسبیلہ کی ہدایت پر انچارج سی آئی اے لسبیلہ یارو کمانڈو.

(جاری ہے)

انچارج وندر نزر محمد انگاریہ نے اپنے ٹیم کے ہمراہ وندر شہر میں قائم جوئے کے اڈے پر چاپہ مارکاروائی کرتے ہوئے اڈا مالک سمیت 16جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انکے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 44450 روپے برآمد کرکے گرفتار جواریوں کے خلاف وندر پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :