کوئٹہ ،نیشنل پارٹی کی سینئر قیادت کا بابائے بزنجو کی برسی کے حوالے سے جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جلسہ گاہ کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 23:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر طاہر خان بزنجو اور مرکزی ترجمان جان محمد بلیدی کی قیادت میں پارٹی کی سینئر قیادت نے بابائے بزنجو کی برسی کے حوالے سے آج کے جلسہ کی تیاریوں کا گزشتہ روز جائزہ لینے کے لئے جلسہ گاہ پہنچے ان کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکرٹری میر عبدالخالق بلوچ ‘ ضلعی صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ممبران سینٹرل کمیٹی ڈاکٹر اسحاق بلوچ ‘ میران بلوچ ‘ عبدالرسول بلوچ ‘ حاجی عبدالواحد شاہوانی ‘ نیاز بلوچ ‘ محمد اسلم بلوچ ‘ اسلم جتک ‘ صوبائی رہنماء حاجی عبدالصمد بلوچ ‘ ڈاکٹر دوست محمدلانگو ‘علی احمد لانگو ‘میر سکندر شاہوانی ‘ عبیدلاشاری ‘ ملک نصیر شاہوانی ‘ فہد ملک ‘ نصراللہ شاہوانی ‘ قیوم سجن ‘ عبدالغفار رند ‘ ریاض احمد زہری ‘ جلیل احمد لانگو ‘ جلیل احمد شاہوانی ‘ کامران بنگلزئی ‘ عالم بنگلزئی ‘ ڈاکٹر شعیب احمد لانگو و دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی مرکزی سینئر نائب صدر میر طاہر بزنجو ‘ جان بلیدی نے تمام انتظامات کا بخوبی جائزہ لیا اور اس کے علاوہ وہاں موجود سیکورٹی کے انتظامات سرانجام دینے کے لئے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی جس پر اہلکاروں نے مرکزی سینئر نائب صدر کو سیکورٹی انتظامات سے متعلق مکمل بریفنگ دی جس پر میر طاہر بزنجو نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر طاہر بزنجو ‘ مرکزی ترجمان جان بلیدی ‘ پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں کو جلسہ گاہ کی تیاری اور آج کے جلسہ کی کامیابی کے لئے دیگر کاوشوں کو بھی سراہا اور انہیں ہدایات جاری کی کہ وہ آج کے جلسہ میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بناتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گے اس کے علاوہ مرکزی سینئر نائب صدر نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے جلسہ میں شرکت کے لئے بلوچستان کی محب وطن عوام اور دیگر سماجی حلقوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج کے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو نے اپنی پوری زندگی اہل بلوچستان کے لئے سیاسی و سماجی خدمات میں صرف کی ۔

متعلقہ عنوان :