پی ایس اے نے 50 ہزار ڈالر مینز اور 25 ہزار ڈالر وومن ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے، گروپ کیپٹن طاہر سلطان

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان سکواش فیڈریشن نے تمام ایسوسی ایشن کوہدایت کی ہے کہ وہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) 25 ہزار ڈالر ایونٹ کی تیاری کے لئے اپنے اپنے شہروں میں خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا انعقاد کریں تاکہ ایونٹ میں نامور خواتین کو میدان میں اتارا جاسکے،50ہزار مرد ایونٹ میں دنیا بھر سے ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور پاکستان کی جانب سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو میدان میں اتاریں گے۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پی ایس اے نے رواں سال دسمبر میں 50ہزار ڈالر مینز اور 25 ہزار ڈالر وومن ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے۔ دونوں ایونٹس 17 سے 23 دسمبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ایس اے ایونٹس کے لئے اب تک 28 سے 30 کھلاڑیوں نے انٹری کروا دی ہے۔

امید ہے کہ آخری تاریخ تک مزید غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کی تصدیق کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 50 ہزار ڈالر کے ایونٹ میں نامور کھلاڑیوں کو میدان میںاتاریں گے تاکہ ان کی عالمی رینکنگ میںبہتری آسکے۔ سیکرٹری نے کہاکہ فیڈریشن نے تمام ایسوسی ایشن کوہدایت کی ہے کہ 25 ہزار ڈالر ایونٹ کی تیاری کے لئے اپنے اپنے شہروں میں خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے کیمپ لگائے۔ پی ایس اے کے ایونٹ میں ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔

متعلقہ عنوان :