جماعت اسلامی کا پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کے احتساب کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوچکا، عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں،نواز شریف کو خود اور جمہوریت میں ایک کا انتخاب کرنا ہو گا،جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی نے پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کے احتساب کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوچکا، عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں،نواز شریف کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں خود اور جمہوریت میں ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 میں کم ووٹ ملنے پر تشویش ہے۔

سراج الحق نے اس ہار کے بعد لاہور کی سطح پر شکست کی وجوہات کے حوالے اجلاس طلب کر رکھا ہے جس مں آئندہ کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔انہوں نے کہا ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ نواز شریف کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں خود اور جمہوریت میں ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا صرف ایک خاندان کا حساب نہیں پانامہ میں شامل تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیئے جس کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔