ایم کیو ایم پاکستان میں دھڑے بندی کسی کی خواہش ہو سکتی ہے حقیقت نہیں ،ْفاروق ستار
بانی ایم کیو ایم سے کوئی رابطہ نہیں ہے ،ْ سلمان مجاہد کے علم میں یہ بات تھی تو پہلے اظہار کیوں نہیں کیا ،ْسربراہ ایم کیو ایم پاکستان
اتوار 22 اکتوبر 2017 13:41
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ڈھڑے بندیاں کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس قسم کی حسرت لیے بیٹھے ہیں ان کی ’بیل کبھی مٴْنڈی نہیں چڑھے گی۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ پارٹی کے اندر بھی سلمان بلوچ جیسی بے چین روحیں ہو سکتی ہیں کہ جب انہیں پارٹی سے نکالا گیا تو انہوں نے پوری پارٹی پر ہی الزامات لگانے شروع کر دیئے۔فاروق ستار نے کہا کہ سلمان مجاہد کے الزامات کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ان کو پارٹی سے نکالے جانے کی وجوہات عوام کے سامنے نہ آ سکیں۔لندن سے رابطے کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور لندن سے جس قسم کے بیانات اور زبان ہمارے اور ہماری ماؤں بیٹیوں کے لئے استعمال کی جا رہی ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر سلمان مجاہد کے علم میں یہ بات تھی تو انہوں نے پہلے اس کا اظہار کیوں نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی باتیں پوری قوم کا وقت ضائع کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں لیکن کچھ روز بعد یہ موضوع اپنی موت آپ مر جائے گا۔سلمان مجاہد بلوچ نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ فاروق ستار نے کراچی کے علاقے ڈیفنس سحر کمرشل میں مصطفیٰ کمال سے علیحدگی میں ملاقات کی اور انہیں کہا کہ مجھے عامر خان، خواجہ اظہار اور فیصل سبزواری سے خطرہ ہے اس لئے میں پارٹی چھوڑ کر امریکہ چلا جاؤں گا۔سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے مصطفی کمال سے ملاقات کے حوالے سے فاروق ستار نے کہا کہ ان کی مصطفی کمال سے کوئی ملاقات ہی نہیں ہوئی۔فاروق ستار نے ارم عظیم فاروقی کی وجہ سے سلمان مجاہد کو پارٹی سے نکالے جانے کے الزام کی بھی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ان کے اس الزام میں بھی کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
-
رونا پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا جانتی ہے : عظمیٰ بخاری
-
دینی طلبہ کابنیادی مقصد رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہی:ڈاکٹرراغب نعیمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ
-
تحریک انصاف تو اب ختم ہو چکی، تحریک فساد پارٹی اب ختم ہوتی جا رہی ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.