شامی فوج نے تیل سے مالا مال ایک اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:30

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) شامی فوج نے دیر الزور میں اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے تیل سے مالا مال ایک اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق العمرآئل فیلڈ پر دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد شامی فوج کے کنٹرول میں آگیا۔العمرآئل فیلڈ کا شمارشام کے اہم اور بڑے آئل فیلڈ میں ہوتا ہے۔ شام کے بحران سے قبل یہاں سے ہر روز 30 ہزار بیرل تیل حاصل کیا جاتا تھا۔شام کی فوج المیادین کے اسٹرٹیجک علاقے ذیبان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اس علاقے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :