مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ نے جماعت اسلامی کے 80 سالہ رہنما پر تیسری مرتبہ کالا قانون پی ایس اے لاگو کر دیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جماعت اسلامی کے ایک معمر رکن پر تیسری مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سوپور کے رہائشی 80 سالہ شیخ محمد یوسف پر تیسری مرتبہ کالا قانون پی ایس اے لاگو کیا گیا جس کے بعد انہیں کپواڑہ جیل میں منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ محمد یوسف شیخ کے خلاف تیسری مرتبہ بھی ان ہی الزامات کے تحت کالا قانون لاگو کیا گیا جنہیں مقبوضہ علاقے کی ہائیکورٹ پہلے بے بنیاد قرار دے چکی ہے۔