تھائی لینڈ ،ْ 20 سیاحتی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کر دی گئی

ساحلی سیاحتی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو 3 ہزار امریکی ڈالر سے زائد رقم جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا دی جائے گی

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:11

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) تھائی لینڈ نے یکم نومبر سے ملک کے 20 اہم ساحلی سیاحتی مقامات پرسگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

تھائی حکام کی طرف سے منظور شدہ قانون کے تحت ساحلی سیاحتی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو 3 ہزار امریکی ڈالر سے زائد رقم جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب ساحلی علاقوں میں صفائی کی حالیہ مہم کے دوران سگریٹ کے 1 لاکھ 40 ہزار باقیات جمع کی گئی تھیں۔سگریٹ کے یہ ٹکڑے 2 اعشاریہ 5کلو میٹر کے علاقے سے مشہور جزیرہ بوکیٹ کے علاقے پاٹونگ سے جمع کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :