آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بس ایک خواب بن گیا

پسند ناپسند کی بنیادپر شادیوںپر پابندی ‘مظفرآباد کے مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ پوری پوری رات چلنے لگا

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بس ایک خواب بن گیا ،ْ پسند ناپسند کی بنیادپر شادی بیاہوں پر پابندی جبکہ مظفرآباد کے مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ پوری پوری رات چلتا رہتا ہے ، کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ محکمہ پولیس کے اہلکار ، آفیسران اپنے من پسند اسٹیشنوں پرتعینات ہیں ، محکمہ پولیس نے اپنا اُلو سیدھا کرنے کیلئے حوالداروں ،سپاہی کو قربانی کا بکرہ تو بنایا گیا مگر اے ایس آئی ، ایس ایچ او ، انسپکٹر، ایس پی ، ڈی ایس پی آج بھی اپنے من پسند اسٹیشنوں پر تعینات ہیں جو نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلا ف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان جس میں باقاعدہ بعض نکات پر عوامی تحفظ پر لاگو کیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر اُسکا باقاعدہ اطلاق ہوتا ہے مگر! محکمہ پولیس کی بے بسی اور تیزیوں کے باعث اِس پر عملدرآمد تاحال نہ ہوسکا، آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں ایک کانسٹیبل سے لے کر ایس پی تک اہلکاران اور آفیسران اپنے من پسند اسٹیشنوں پر حکومتی پرچی لے کر تعینا ت ہیں اُن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جبکہ جن پولیس اہلکاروں کا نہ تو کوئی سفارش اور نہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہ ہونے کی بنیاد پر تبادلے کر دیے گئے ہیں مگر سیاسی اشرباد اور دعا سلام رکھنے والے آفیسران اور اہلکاران آج بھی اپنے اسٹیشنوں پر تعینات ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر،انسپکٹر جنرل پولیس اِن کے خلاف ایکشن نہیں لے سکتے یا پھر حکومتی اختیارات آڑے آرہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :