تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سردار مرتضی علی احمد نے مولانا فضل الرحمن کو مناظرے کا چیلنج کر دیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سردار مرتضی علی احمد نے قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمیں مولانا فضل الرحمٰن کو مناظرے کا چیلنج کر دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما نے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنوں کو نوازنے میں اندھی ہو چکی ہے ، ایک ایسے شخص کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین لگا دیا ہے جسے نہ تو کشمیر کی تاریخ کا علم ہے اور نہ کشمیریوں کا درد ہے۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا پاکستان کے کسی بھی چینل کے پروگرام میں آکر میرے ساتھ کشمیر کے حوالے سے مناظرہ کرلیں ، پتا چل جائے گا کہ ان کو کشمیر کی تاریخ بارے کیا پتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مولانا کہ نواز لیگ نے صرف اتحادی ہونے کی وجہ سے نوازا ہوا ہے ، مولانا کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے ہے ۔

سردار مرتضی علی احمد نے مولانا فضل الرحمن کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی ایسے شخص کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین لگایا جائے جو کشمیریوں کا درد رکھتا ہو۔خیال رہے کہ نیشنل پریس کلب کے سامنے کنٹرول لائن کے متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے