Live Updates

عمران خان کے ویژن سے تبدیلی آرہی ہے‘پاکستان کا باشعور طبقہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہے‘نااہل حکمرانوں نے اپنی جائیدادیں بچانے کیلئے پاکستان کو بند گلی میں داخل کر دیا ہے

تحریک انصاف مڈلینڈوویمن ونگ کی صدر رانی عارف کا بیان

اتوار 22 اکتوبر 2017 16:01

مڈلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف مڈلینڈوویمن ونگ کی صدر رانی عارف نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن سے تبدیلی آرہی ہے۔پاکستان کا باشعور طبقہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہے۔نااہل حکمرانوں نے اپنی جائیدادیں بچانے کے لئے پاکستان کو بند گلی میں داخل کر دیا ہے۔تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالے گی عوام کو معاشی طور پر خوشخال کریگی۔

2018کا الیکشن تحریک انصاف بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔رانی عارف نے کہا کہ تحریک انصاف کی پاکستان کے چاروں صوبوں میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث پیپلز پارٹی اور حکمران جماعت ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پاکستان کے عوام کو شعور دیا ہے اور اپنے حقوق لینے سیکھائے ہیں۔آج پاکستان کا ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والا شخص چاہے وہ امیر ہو یا غریب تحریک انصاف کے پرچم کو تھامے ہوئے ہے۔پاکستان میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں اور انشاء الله 2018کا انتخاب تحریک انصاف کی کامیابی کا ضامن ثابت ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات