سی آئی اے پولیس کے چھاپے، دو مسروقہ کاریں برآمد ، ایک اشتہاری سمیت دو ملزمان گرفتار

اتوار 22 اکتوبر 2017 16:31

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) سی آئی اے پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران دو مسروقہ کاریں برآمد کر کے ایک اشتہاری سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا سی آئی پولیس کے انچارج یسٰن جمالی کے مطابق خفیہ زرائع سے اطلاع ملنے پر سی آئی اے پولیس نے ناکہ بندی کر کے کراچی سے آنے والی دو کاروں سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار نمبرAKB-184اورمہران کار 2016ماڈل جسکا رجسٹریشن نمبر BBH-327ہے اوستہ محمد کے قریب سندہ بارڈر پر چیکنگ کے دوران پکڑی گئیں جو کہ کراچی سے چوری کی گئی تھیں پولیس نے کار ڈرائور محمد علی کو گرفتار کر لیا ہے سی آئی اے پولیس نے قتل کے مقدمے میں روپوش اشتہاری ملزم عبدالطیف ولد بیگ محمد کو خفیہ اطلاع ملنے پر قربان کالونی سے گرفتار کر لیا جبکہ ڈکیتی کے مقدمے میںمطلوب ایک اور ملزم اختیار علی رند کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم سات سال سے روپوش تھا ۔

متعلقہ عنوان :