خان جیسا جھوٹا اورمکارشخص میں نے زندگی میں نہیں دیکھا، بلاول بھٹوزرداری
عمران خان منفی ہتھکنڈوں سے بنی گالہ سے وزیراعظم جاناچاہتے ہیں،میاں صاحب کرسی سے چمٹے رہے جب تک نااہل نہیں ہوئے،دونوں جماعتوں نے سیاست کوگندا کیا،خیبرپختونخواہ عوام کے سارے مسئلے حل کریں گے، 26 اکتوبرکوووٹ سے کرپٹ سیاستدانوں کوشکست دینی ہے۔پشاورمیں عوامی جلسہ سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 اکتوبر 2017 17:09
(جاری ہے)
جوہرقیمت پراقتدارحاصل کرناچاہتے۔عمران خان مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے اقتدارحاصل کرناچاہتے ہیں۔
ہروہ کام کرنے پرمتفق ہے کہ بنی گالہ سے وزیراعظم تک پہنچ سکے۔ایمپائرکی انگلی کودیکھتے دیکھتے اپنی بینائی کم کرلی۔کہ کب انگلی اٹھے اور وہ ناچناشروع کردے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ ترقی کس کوکہتے ہیں کوئی ایک طبقہ بتائیں کہ عوام ترقی ہوتی ہے توکارخانے چلتے ہیں،ایکسپورٹ بڑھتی ہے،غربت میں کمی اور عوام کوروزگارملتاہے۔مزدورسے لیکرتاجر،کسان ،مڈل کلاس طبقات سب رورہے ہیں۔سچ یہ ہے کہ ترقی ملک میں نہیں بلکہ میاں صاحب کے اثاثوں میں آئی ہے۔میاں صاحب کی ترقی دھوکہ اور خان صاحب کی تبدیلی بھی جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ خان جیسا جھوٹااور مکارشخص میں نے زندگی میں نہیں دیکھا۔اس نے سیاست میں گندڈال دیاہے۔یہ دوسروں کوگالی دے کرخوش ہوتے ہیں۔وہ سینئرسیاستدان جنہوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں۔کیاایسا گالی دینے والا اور جس کواپنی زبان پرقابونہیں وہ اس عظیم قوم کی رہنمائی کرسکتاہے؟لیڈرہوسکتا؟یہ جودنیا میں 90دنوں میں کرپشن ختم کرنے کی بات کرتاتھا کیاتبدیلی لے کرآیا؟انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں اس کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے۔بلین ٹریزمنصوبے سے ہریالی تونہیں آئی لیکن ان کی جیبیں ضروربھرگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پاس کوئی ایجنڈانہیں۔عمران خان خیبرپختونخواہ کے وسائل کوپنجاب کی سیاست پرخرچ کررہاہے۔سرکاری سکولوں کوپرائیویٹ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ہسپتالوں کوبھی پرائیویٹائزکیاجارہاہے۔ٹیچرز، ڈاکٹراور نرسنگ سٹاف احتجاج کررہے ہیں۔پچھلے چارسالوں میں ایک بھی نیاہسپتال نہیں بنایا۔جبکہ سندھ میں کڈنی ،ٹراماسنٹرزاور ہسپتال قائم کیے گئے ان تمام میں مفت علاج ہوتاہے۔تنگی مائن سمیت بڑے منصوبوں میں کرپشن جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.