ْاحتساب عدالت میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کے بچوں اور دامار کے خلاف 26اکتوبر سے تین ریفرنسز میں ٹرائل شروع ہوگا

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج (پیر) کو ہوگی جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کے بچوں اور دامار کے خلاف 26اکتوبر سے تین ریفرنسز میں ٹرائل شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں آج (پیر) کو احتساب عدالت میں پیشں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

عدالت آج استغاثہ5ویں گواہ کاکامیاب ریکارڈ کرے گی اور سینیٹر اسحاق ڈار کے وکیل نیب کے گواہ پر جرح کریں گے ۔ دوسری طرف سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد 26اکتوبر کو کیس کی سماعت ہوگی اور 26اکتوبر سے سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف بنائے گئے ریفرنسز میں باضابطہ ٹرائل شروع ہوگا۔ استغاثہ کا پہلا گواہ سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف عدالت میں بیان ریکارڈ کرائے گا۔