ہمارے کسی سینیٹر ، ایم این یا ایم پی اے نے ہماری مرضی کے بغیرکام کیا توسینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں گے ، وفاداریوں کی تبدیلی ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے ، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ،شہری آبادی کی سینیٹ میں نمائندگی ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارے کسی سینیٹر ، ایم این یا ایم پی اے نے ہماری مرضی کے بغیر کوئی کام کیا توسینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں گے ، وفاداریوں کی تبدیلی ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے ، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ،شہری آبادی کی سینیٹ میں نمائندگی ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی کو وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ، فیصلے کی گھڑی آگئی فیصلے کرنے پڑیں گے ، ایم کیو ایم پاکستان کو درپیش حالات کا احوال عوام کو بتانا چاہیے تھے ، موجودہ حالات میں حکمت عملی سے میڈیا اور عوام پر دبائو سے متعلق بھی ثبوت نہیں ہیں ، ابتداء میں جانے والے ارکان وفاداریوں کی تبدیلی ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے ، ہمیں ایم کیو ایم لندن سے علیحدہ ہوئے ایک سال ہوگیا ہے ، ہم نے اپنے ارکان اسمبلی اور سینیٹر سے واضح پوچھا ہے کہ مطمئن نہیں ہیں تو بتائیں ، اپنے ارکان سے پوچھا ہے کہ کسی کو دبائو کے لئے فون آرہے ہین تو ہمیں بتائیں ، ڈیڑھ سال بعد بھی ثابت قدمی سے پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ، ہمارے کسی سینیٹر ، ایم این یا ایم پی اے نے ہماری مرضی کے بغیر کوئی کام کیا تو سینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہم نے آج آخری مرتبہ اپنے اراکین اسمبلی سے کہا کہ ہے کہ وہ بتا دیں ۔انہوں نے کہا کہ نہ اداروں کی پالیسی ہے اور نہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی پالیسی ہے ، ہمار پارٹی کے کسی رکن پر دبائو نہیں ہے ، شہری آبادی کی سینیٹ میں نمائندگی ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، سینیٹ انتخابات میں وفاداریاں تبدیل کرنے والے نیلام گھر سجائیں گے ، ارکان پیسے لیکر پیپلزپارٹی کو ووٹ ڈالیں گے ۔