گزشتہ رات انصار الشریعہ کی موجودگی پر کاروائی کی گئی ، 8دہشت گرد ہلاک ہوئے ، انصار الشریعہ 12سی15اعلیٰ تعلیم یافتہ دہشت گردوں کا گروہ تھا، اس سے تعلق رکھنے والے تمام دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ تھے،یہ کراچی کا امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم تھے

سندھ رینجرز کے کرنل فیصل اور سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی عامر فاروقی کی مشترکہ پریس بریفنگ

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) سندھ رینجرز کے کرنل فیصل اور سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی عامر فاروقی نے مشترکہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ گزشتہ رات انصار الشریعہ کی موجودگی پر کاروائی کی گئی جس میں 8دہشت گرد ہلاک ہوئے ، انصار الشریعہ 12سی15اعلیٰ تعلیم یافتہ دہشت گردوں کا گروہ تھا، انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے تمام دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ تھے اور یہ کراچی کا امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم تھے ۔

اتوار کو سندھ رینجرز کے کرنل فیصلہ سی ٹی ڈی کے عامر فاروقی نے مشترکہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات انصار الشریعہ کی موجودگی پو خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ کرنے والا مجرم ہلاک ہوچکا ہے ،د ہشت گردوں کا پولیس کی وردیاں پہننے کا مقصد سیکیورٹی اداروں پر الزام لگانا تھا ، انصار الشریعہ 12سی15اعلیٰ تعلیم یافتہ دہشت گردوں کا گروہ تھا، انصار الشریعہ علاقے میں دھمکیوں کے پمفلٹ پھینکتی تھی ۔

(جاری ہے)

کراچی میں متعدد انٹیلی جنس بیس آپریشن کئے گئے ، کراچی کے واقعات کی ذمہ داری انصار الشریعہ نے قبول کی ، دہشت گرد حسان پولیس اہلکار کی فائرنگ سے مارا گیا ۔ آپریشن میں انصاف الشریعہ کے خلاف کئی شواہد موصول ہوئے ، سروش کے گھر سے اہم دستاویزات ، ویڈیوز اور لٹریچر برآمد ہوا۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کا سربراہ عبداللہ ہاشمی کل رات آپریشن میں مارا گیا ۔

تنظیم کے 4اہم رکن دانش رشید، جنید رشید ، سروش اور مزمل مفرور ہیں ، انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے تمام دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ تھے ، دہشت گردوں کی تربیت میں کسی تعلیمی ادارے یا اساتذہ کے کردار کے کوئی شواہد نہیں ملے ، تحقیقات کے مطابق والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں سے لا علم تھے ۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے دوست احباب کے بارے میں مکمل معلومات رکھیں ، دہشت گردوں نے پارکوں ، حساس مقدمات اور مارکیٹوں ، سیکیورٹی اہلکاروں ، دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رکھی تھی ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مفرور دہشگردوں کے تعاقب میں ہیں ۔ انصار الشریعہ کراچی کا امن تباہ کرنے کیلئے سرگرم تھی ۔